عوام دوست کی دعویدار حکومت نے ہی عوام کا جینا مشکل کر دیا. حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکسوں کی آڑ میں کسانوں اور زمینداروں پر بجلی گرا دی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی نے صارف کوبغیر بجلی استعمال کئے ٹیوب ویل کا بل 20 ہزار روپوں سے ذائد بھیج دیا جبکہ جس ماہ کا بل بجھوایا گیا ہے اس ماہ بجلی کا ٹیوب ویل چلا ہی نہیں ،بل کی کاپی کے عکس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بل میں ایک بھی یونٹ نہیں ہے.

بل صارف کے مطابق ٹیوب ویل کے بل پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی فکسڈ چارجز کی مد میں 4400 روپے وصول کرتی ہے چاہئے ٹیوب ویل چلایا جائے یا نا چلایا جائے . مگر مسلم لیگ ن کی کسان دوست حکومت نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں کسانوں کا ہی معاشی قتل شروع کر دیا ہے.صارف کے مطابق بارشوں کے باعث پورا مہینہ ٹیوب ویل نہیں چلایا گیا اور میٹر کی ریڈنگ بھی صفر ہے مگر حکومت کے حالیہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے نفاز سے کوئی بھی یونٹ استعمال نا کرنے کے باوجود 15 ہزار روپوں سے ذائد کے چارجز بل میں شامل کر دیئے گئے ہیں جو کسانوں اور زمینداروں کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے.

بل صارف کا کہنا ہے کہ اگر بجلی استعمال کی جائے تو حکومت کی جانب سے اس پر فیول ایڈجسٹمنٹ وصول کی جانی چاہیئے مگر جب بجلی استعمال ہی نہیں کی گئی تو اس صورت میں فیول کے استعمال کا تو جواز ہی پیدا نہیں ہوتا .انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حکومتی اقدامات کا نوٹس لیا جائے اورکسانوں اور زمینداروں کو ناجائز فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹیکسوں کے بوجھ سے آزاد کیا جائے تاکہ کسان اور زمیندار ملک اور قوم کی ترکی میں کھل کر اپنا حصہ ڈال سکیںآ.

Shares: