حکومت نے ملک میں معیشت کی تباہی کیلئے بارودی سرنگ بچھا دی ہے،شاہد خاقان عباسی

0
43

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہے کہ ہماری حکومت نے بلکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں معیشت کی تباہی کے لیے بارودی سرنگ بچھا دی ہے۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل وزیر اعظم نے تقریر میں اپنی تمام پالیسیوں کی نفی کی، وزیر اعظم نے کہا حکومت مہنگائی میں کمی کررہی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے-

انہوں نے کہا کہ پاکستان اضافی قرضے لے کر حکومت کے ان منصوبوں کو پورا کرے گا 3 سے 4 سو ارب روپے کے مزید قرضے لئے جائیں گے، حکومت قرضے لے گی تو اس کا روپے پر اثر ہوگا اور ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی، افسوس کی بات ہے حکومت 4 سال میں عوام کو کچھ نہ دے سکی۔

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے آخری دنوں میں عوام کو نام نہاد ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، اس سے پاکستان کے لئے مزید مشکلات بڑھیں گی کیونکہ حکومت آئندہ دنوں میں پیٹرول پر 12 روپے بڑھا کر کہے گی کہ آئی ایم ایف سے قیمت بڑھانے کا معاہدہ کیا ہے، مہنگائی بڑھے گی ملک پر قرضے بڑھیں گے جس کا بوجھ عوام پر پڑے گا ملک پر مہنگائی سے پڑھنے والے اثرات کی ان حضرات کو پرواہ نہیں ہے، عوام نے فیصلہ کردیا ہے جلد پارلیمان بھی عدم اعتماد پر فیصلہ کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیکا آرڈیننس پر بھی جھوٹ پر جھوٹ بولا، پیکا پیپلزپارٹی کے دور میں تشکیل پایا تھا ہماری باری میں کمیٹی نے پاس کیا، کالے قوانین حق کی آواز دبانے کے لئے بنائے جاتے ہیں۔

گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ

Leave a reply