حکومتی طاقت کے باوجود تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوں گی،شاہ محمود

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر شکایت کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے چشتیاں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی طاقت کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے دیا عمران خان کو آئینہ دیکھنے کا مشورہ

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، ایک ماہ میں پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات سنگین صورت اختیار کر گئے ہیں، اللّٰہ نہ کرے پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو جائیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم عمران خان کا بیانیہ تسلیم کر چکی ہے، پہلے سازش کے تحت مداخلت پھر عدم اعتماد کے ذریعے شب خون مارا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار لوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

 

شوہر سے لڑ کر بیوی بھی سیاست دان بن جاتی ہے، خورشید شاہ

 

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن کے پاس طاقت تھی وہ کرپشن کو بُری چیز نہیں سمجھتے تھے، کون سی طاقت تھی اس ملک میں جو کرپٹ لوگوں کو سزا دینے سے روکتی تھی۔ضمنی الیکشن کے حوالے سے لودھراں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ ملک پر دو ڈاکو آئے ہیں، ایک زرداری اور دوسرا شریف خاندان ہے، کراچی میں زیادہ بارش ہوئی ہے، قوم کی توجہ کراچی پر دینے لگا ہوں، کراچی پاکستان کا معاشی دارالحکومت ہے، 14 سال سے ڈاکو کراچی میں بیٹھا ہوا ہے، شہر کھنڈر بن گیا ہے، عثمان بزدار نے لاہور میں زیر زمین ٹینک بنائے، بارش کا پانی کھڑا نہیں ہوتا۔ زرداری اور مراد علی شاہ کے خلاف مقدمات تیار تھے، سندھ کا پیسہ چوری ہو کر دبئی جاتا ہے، انہوں نے کبھی نہیں سوچا، کراچی میں بارش کے پانی کے لیے کچھ کرنا ہے۔ جب تک زرداری ڈاکو سندھ پر قابض ہے صوبہ ترقی نہیں کر سکتا۔

Comments are closed.