حکومت کے ساتھ قوم کی بھی ذمہ داری ہے کہ وسائل کی بچت کرے. وفاقی وزیر
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ساری دنیا میں بازار رات کو جلدی بند ہوتے ہیں، ہمیں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا جدید طرز زندگی اپنانا ہوگا.
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ساری دنیا میں بازار رات کو جلدی بند ہوتے ہیں، ہمیں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا جدید طرز زندگی اپنانا ہوگا ،وسائل کی پہلے ہی قلت تھی سیلاب نے ملک کو مزید متاثر کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وفاقی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت کے ساتھ قوم کی بھی ذمہ داری ہے کہ وسائل کی بچت کرے کوئٹہ آنے کا مقصد صوبائی حکومت کو توانائی کی بچت کی سٹریٹجی پر اعتماد میں لینا اور تعاون کا حصول ہے کیونکہ توانائی کی بچت کی ہمارے ملک کو بہت زیادہ ضرورت ہے،جب حکومت ملی تو وسائل نہ ہونے کے برابر تھے۔آئی ایم ایف کے پروگرام کو گزشتہ حکومت نے سبوتاژ کیا،ہماری حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ مالی مسائل پر قابو پایا جائے، بعد ازاں متعلقہ حکام نے توانائی کی بچت کے حوالے سے وفاقی کابینہ سے منظور شدہ سٹریٹیجی پر بریفنگ دی،وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے توانائی کی بچت کی سٹریٹجی کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط میں مزید اضافہ ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا
ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردئیے جائیں، عدالت کا فیروز خان کو حکم
پنجاب میں سیاسی بحران کے باعث 23 دسمبر کو "کے پی اسمبلی” تحلیل ہونے کا امکان نہیں
وسائل کی کمی ہے سیلاب سے مشکلات میں اضافہ ہوا، توانائی کی بچت سے مالی وسائل میں اضافہ ممکن ہے توانائی میں بجلی گیس پٹرول پانی سب شامل ہیں ۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمارے لائف سٹائل سے توانائی کا زیادہ استعمال ہورہاہے ، پٹرول اور گیس درآمد کرنا پڑتی ہے جس پر زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے ،توانائی کی بچت کےحوالے سےموثر سٹریٹجی بنائی ہےسٹریٹجی پر عملدراآمد اور مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیےصوبائی حکومت اور تاجروں کا تعاون اشد ضروری ہے۔