پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہےکہ حلیم عادل شیخ، جعلی اکاؤنٹس اور قبضہ مافیا کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے، مراد علی شاہ ہماری زبان بندی نہیں کرسکتے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ سمیت دیگر ارکان کی سیکیورٹی ہٹادی گئی ہے، پی ٹی آئی ارکان کو کچھ بھی ہوا تواس کی ذمہ داری بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ پر ہوگی۔

Shares: