این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں تماشائیوں کے لیے ایس او پیز جاری کردئیے ہیں اسٹیڈیم میں آنے والوں کو ایک میٹر کے فاصلےسے بیٹھنا ہوگا این سی او سی کی جانب سے جاری اعلان کےمطابق تماشائیوں کے اسٹیڈیم کے کسی بھی مقام پر تھوکنے پر پابندی ہو گی۔2 افراد کے درمیان 2 سیٹیں چھوڑی جائیں گی اور ایک قطار کا فاصلہ بھی یقینی بنایا جائے گا فیملی انکلوژرزکیلئےٹکٹس صرف فیملی کو ہی جاری کیے جائیںگے۔اسٹیڈیم میں اگرکسی شخص میں کرونا کی علامات ظاہر ہوں تو فورا حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔سیکیورٹی گارڈ سماجی فاصلے اور بیت الخلا کے باہر قطاروں کا نظام سنبھالیں گے۔ بیت الخلاء میں ایک وقت میں 3 سے زائد لوگ نہیں موجود ہونگے این سی او سی نےبتایا ہے کہ میچ کے لیے ٹکٹ خریدتے وقت دہندگان اپنےتمام کوائف درج کروائیں گے۔ٹکٹس کیش آن ڈیلوری کے ذریعے بھی حاصل کیے جاسکتےہیں۔شائقین اپنی گاڑیوں میں مخصوص کی گئی پارکنگ تک آئیں گے۔پارکنگ سے زیادہ تر پیدل ہی اسٹیڈیم میں جایا جائے گا اس کےعلاوہ پی سی بی پہلے ہی اسٹیڈیم کے پاس 5 بیڈز پر مشتمل عارضی اسپتال قائم کر چکا ہے۔اس اسپتال میں ہر وقت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف موجود ہوگا۔گراؤنڈ کے اندر اور باہر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا کرکٹ شائقین کیلیےایونٹ کےلیگ میچز کی ٹکٹیں (بک می ڈاٹ پی کے) پر خریدی جاسکتی ہیں، تاہم سرور ڈاؤن ہونےکے باعث آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کو مشکلات کا سامنا ہے پی ایس ایل6: غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کیلیے کيلئے ٹکٹ کی کم از کم قيمت 2 ہزار اور زيادہ سے زيادہ 5 ہزار روپے ہے۔ آن لائن ٹکٹ خریدنے کيلئے شناختی کارڈ اور موبائل نمبردينا لازمی ہوگا۔واضح رہے کہ پی ايس ايل6 کا آغاز 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 22مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا چار فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی۔فیصلہ کیا گیا کہ لیگ کے میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں 20 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی فیصلے کے مطابق اب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کُل 7500 جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کُل 5500 تماشائی ٹکٹیں حاصل کرکےاسٹیڈیم میں بیٹھ کر لائیو ایکشن سے محظوظ ہوسکیں گے اس دوران دونوں ادارے، این سی او سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ، مشترکہ طور پرصورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے، جس کے بعد غور کیا جائے گا کہ آیا تین پلے آف میچز اور فائنل کے لیے تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں اس حوالےسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے این سی او سی کو ایک تفصیلی بریفنگ دی تھی،جس میں واضح کیا گیا تھا کہ ایونٹ کے منتظمین اور پی سی بی، میچز کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھے تماشائیوں سےحکومت کی جانب سے تیار کردہ کوویڈ 19 پروٹوکولز اور سماجی فاصلے کی ہدایات پر مکمل عمل کروائیں گے

پی ایس ایل میچز،شائقین کےلیے خصوصی ہدایات جاری
Shares: