قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم عادل شیخ کا پیغام اج میرے والد حلیم عادل شیخ گرفتار ہوئے ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔میرے والد کو سندھ حکومت کی ماتحت سندھ پولیس نے ایک ماہ قبل گرفتار کیا تھا دوران قید میرے والد پر تشدد کیا گیا ان کو قتل کرنے کی سازش بھی کی گئی۔ میرے والد کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرتے تھے۔ میرے والد عوام کی آواز بنتے تھے جسے ہر طریقے سے بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ پیپلزپارٹی کے وزیر اپنی کرپشن بچانے کے لئے میرے والد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں پی پی کے وزیر ٹی وی پر آکر کہہ رہےتھے کہ حلیم عادل شیخ کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔ ایسے جھوٹے پی پی کے لوگ۔جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعویدار بنتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے لیڈر جمھوریت اور انسانی حقوق کے چِیمپیئن بننے کی کوشش کرتے ہیں حقیقی عمل نہیں کرنا آتا جمہوریت اور انسانی حقوق کی بڑی بڑی باتیں کرنے سے پہلے پ پ لیڈر پہلے اپنی زمینی حقائق بھی عوام کو بتائیں۔

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو ایک ماہ مکمل عائشہ حلیم عادل شیخ کا پیغام
Shares:







