پی پی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

0
43

اسلام آباد :پی پی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے پریس ریلیزجاری کی گئی ہے جس میں کہاگیا ہےکہ پی پی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس الیکشن میں پریزائڈنگ آفیسرمظفرشاہ نے بھی قانون کے مطابق کردارادا نہیں کیا ، یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹوں‌ کو جان بوجھ کرمسترد کردیا ہے

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”324529″ /]

پریس ریلیز میں‌ اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس غیرقانونی طریق کاراورپریزائڈنگ افسرکی جانبداری کا نوٹس لے اورسید یوسف رضا گیلانی کوفاتح قرار دے

پی پی کی طرف سے یہ درخواست فارق ایچ نائیک نے پیش کی ہے اوروہ اس کیس کولیڈ کریں‌ گے

Leave a reply