پاکستان تحریک انصاف کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی جان کو خطرہ ہے، حلیم عادل کے اہلخانہ اور ایم پی ایز کو حلیم عادل سے ملنے دیا جائے۔ یہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ ایسا سلوک کررہے ہیں جیسا کسی دہشت گرد کے ساتھ کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ 16 فروری کو سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 ملیر میں ضمنی انتخابات کے دوران حلیم عادل شیخ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

حلیم عادل شیخ کی جان کو خطرہ ہے، خرم شیر زمان
Shares:







