اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ملیر آمد، شہید عارف مری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار
اپوزیشن لیڈر نے زخمی کارکن کی عیادت بھی کی، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملزمان نے قتل کرکے ایس ایچ او کے ہاتھ میں پسٹل دی، نیچے پولیس موجود تھی اوپر فائرنگ ہوتی رہی،معززین کو بٹھا کر پیچھے سے حملہ کیا گیا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس مافیا بن چکی ہے، مافیا کے لوگ مہمانوں کی طرح تھانے پر بیٹھے ہوتے ہیں،سجاد تنولی اور اسکا گروہ علاقے میں گھنونے کاموں میں ملوث ہے،
ایڈیشنل آء جی صاحب صرف میٹنگز کرنے سے حل نہیں نکلے گا،چوریاں اور ڈکیتیاں یہاں پر روز کا معمور بن چکی ہیں، مافیا کے جھگڑے کو لسانی فساد میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی،
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی رہنماء مصدق سیٹھی کے انتقال اور حنیف بنگش کی والدہ کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔