تُرک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ سلطان(اسرابلجیک) کی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ پریانیکا چوپڑاکو جنگ کی حمایت کرنے پر کھری کھری سُنا دیں کہا اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کی حیثیت سےپریانیکا کو جنگ جیسے موضوع پر بات ہی نہیں کرنی چاہیئے تھی
باغی ٹی وی : گزشتہ برس بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو سراہتے ہوئے جنگ کی حمایت کی تھی جس پر پاکستانیوں کی جانب سے پریانیکا کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیاتھا جبکہ پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے پریانیکا چوپڑا کو اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
بعدازاں گزشتہ برس اگست میں امریکی شہر لاس اینجلس میں جب ایک پاکستانی خاتون عائشہ ملک نے پریانیکا کو ان کی جنگ کی حمایت والے ٹوئٹ پر آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں منافق قرار دیا توان کی بات مکمل ہونے سے قبل ہی ان کے ہاتھ سے مائیک چھین لیاگیا تھااور پریانیکا نے ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چیخنا بند کریں۔
اداکارہ کی اس حرکت پر جہاں پاکستانیوں نے تنقید کی تھی وہیں ان کی اس حرکت پر تنقید کرنے والوں میں ’’ارطغرل غازی‘‘ کی حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک) بھی شامل تھیں جنہوں نے پریانیکا کو جنگ کی حمایت کرنے اور عائشہ ملک کے ساتھ اپنائے جانے والے رویے پر کھری کھری سنائیں تھیں
https://www.instagram.com/p/CAFbuDoJPBe/?igshid=1p1aa6yaudird
پاکستان میں ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مقبولیت کے بعد اسرا بلجیک کا یہ ٹوئٹ بھی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہورہا ہے۔جس میں اسرا بلجیک نے پریانیکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’محب وطن ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جنگ کو بڑھاوا دیں اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کی حیثیت سے آپ کو جنگ جیسے موضوع پر بات ہی نہیں کرنی چاہیئے تھی۔
اسرا نے لکھا تھا کہ آپ بطور رول ماڈل بہت سے بچوں اور لوگوں پر اثرانداز ہوتی ہیں اور آپ کا رویہ اس خاتون کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز تھا جس نے آپ سے صرف آپ کے اس بیان سے متعلق سوال پوچھا تھا جسے آپ پہلے ہی ٹوئٹر پر لاکھوں لوگوں کے ساتھ شیئر کرچکی تھیں۔
واضح رہے کہ تُرک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں اس ڈرامے کو نہ صرف یوٹیوب پر لوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ یہ ٹوئٹر اوریوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اورپاکستانی سوشل میڈیا تو اس ڈرامے کے کردار و مکالموں سے بھرا پڑا ہے
خلیل الرحمن قمر کا ’ارطغرل غازی‘ جیسا ڈرامہ پاکستان میں بنانے کا اعلان
’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟