ہم عہد بابر اعظم میں جی رہے ہیں، شاہین آفریدی نے ایسا کیوں کہا

باغی ٹی وی : پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے کپتان کو الگ انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے .شاہین آفریدی نے نمبر ون بننے اور طوفانی سنچری اسکور کرنے پر کہا کہ ہم عہد بابر اعظم میں جی رہے ہیں۔

کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح کی مبارکباد دی ہے . اس حوالے سے بہت ہی خوبصورت انداز اپنایا ہے .

شاہین شاہ نے لکھا کہ ہم ’بادشاہ بابر اعظم کے عہد میں جی رہے ہیں، بابر اعظم آپ ملک و قوم کا نام اسی طرح روشن کرتے رہیں۔‘اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے رضوان کو سُپر مین جبکہ کپتان کو بادشاہ قرار دیا۔


واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی ٹی ٹوینٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا، بابر اعظم کی اننگز میں 4 چھکے ‏‏15 چوکے شامل تھے، محمد رضوان نے بابر کا خوب ساتھ دیا اور 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 197 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بیٹسمینوں نے احمد ‏شہزاد اور محمد حفیظ کا 143 رنز کا ریکارڈ توڑدیا

Shares: