ہم بلوچ ایک جنگجو قوم ہیں وطن دشمن کو جہنم رسید کر کے چھوڑیں گے، جمال خان رئیسانی

0
86

ہم بلوچ ایک جنگجو قوم ہیں وطن دشمن کو جہنم رسید کر کے چھوڑیں گے، جمال خان رئیسانی

باغی ٹی و ی رپورٹ کے مطابق ، سراج خان رئیسانی شہید کے بیٹے نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے شہید بابا کی بات نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلوچ ایک جنگجو قوم ہیں، ہم اپنے دشمن کے خون کے پیاسے ہیں۔ ہم اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتے جب تک ہم اپنے دشمن کو جہنم رسید نا کردیں۔ ہمارا دشمن وطن کو بیچنے والا ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو، ملک کا سودا ہمیں کسی صورت قبول نہیں :

سردار سراج خان رئیسانی ایک محب وطن پاکستانی ازقلم: محمد عبداللہ گِل


واضح رہے کہ نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی وہ عظیم ہیرو ہیں جنہوں نے بلوچستان کی سرزمین پر پاکستان سے عشق کی داستان اپنے لہو سے لکھی نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی شہید نے پاکستان کی پرچم سے عشق انتہا حد تک نبھائی اور ثابت کردیا کہ بلوچ قوم بھی اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرنا جانتے ہیں شہید سراج رئیسانی نے غیر ملکی ایما پر کام کرنے والے بلوچ علیحدہ پسند گروہ کی کھل کر مخالفت کی اور ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور عین اسی وقت میں جب بلوچستان میں پاکستان کا نام لینے کی سزا کم سے کم موت تھی اس وقت فخر پاکستان نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی نے بلوچستان میں کئیں سو فٹ طویل پرچم کوئٹہ میں لہرایا نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی شہید ہر وقت پاکستان اور بلوچستان کی عوام کی خاطر سر پر کفن باندھے چلتے تھے پاکستان کی خاطر ہی شہید سراج رئیسانی نے اپنے ایک جوان بیٹے کے جنازے کو کندھا دیکر بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا.

Leave a reply