ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

0
133
sindh highcourt01

سندھ ہائیکورٹ، ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی برہم ہو گئے، ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہوجائے گا، عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی .عدالت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بلا تعطل بحال رکھنے سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیا،عدالت نےموبائل انٹرنیٹ سروس بھی بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم برقرار رکھا

انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش اور تعطل کے خلاف پی ایس 110 سے آزاد امیدوار جبران ناصر ایڈووکیٹ نے درخواست گزار کی تھی،

سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخؤاست میں موقف اپنایا گیا کہ 17 دسمبر،7 اور 20جنوری کو ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی سروس معطل رہی ،مسلسل کی کئی روز سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار ہے،انٹرنیٹ سروس کی بلاجواز بندش اور تعطل سے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگیا ہے، درخواست میں وزارت داخلہ ،وزارت آئی ٹی و مواصلات اور پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ فریقین کو ہدایت کی جائے کہ عام انتخابات تک شہریوں کو سوشل میڈیا تک رسائی میں مداخلت نا کریں،

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

پی آئی اے،بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ،حادثے سے بچ گیا

پی آئی اے اور گو لوٹ لو کی جانب سے قرعہ اندازی، گاڑیاں اور سمارٹ فون کے انعامات

پی آئی اے ایک بار پھر مشکل کا شکار،اکاونٹس منجمد

پرواز سے قبل پی آئی اے عملے کیلئے شراب نوشی کا ٹیسٹ لازمی قرار

 پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں پراسرار طور پر لاپتہ 

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

Leave a reply