ماڈل سے اداکاری کی طرف آنے والی عفت عمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میںنے اداکاری اسی لئے چھوڑی کیونکہ اچھا کام نہیں ہو رہا ، گھٹیا کہانیاں بن رہی ہیں ہر کہانی میں ساس بہو پر ظلم کررہی ہے، بہو اور ساس نند ہر کوئی ایک دوسرے کے خلاف سازش کر رہا ہے. انہوں نے کہا کہ میں کیوں کوئی ایسا کردار کروں جس پر میںخود کل کو تنقید کررہی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری سوسائٹی کے دوہرے معیار ہیں جس طرح سے مرد کو اس کی غلطی کی سزا فورا مل جاتی ہے عورت کو نہیںملتی اس کو طعنے ملتے رہتے ہیںہم
کب ایسے رویوں سے نکلیں گے ایسی سوچ سے چھٹکارا پائیں گے جس کے مطابق عورت پائوں کی جوتی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے کردار نہیں ملتے جو مجھے اداکاری کے لئے اکسائیں اور میں کوئی یراجیکٹسائن کر لوں میں صرف نظر آنے کےلئے کوئی بھی پراجیکٹ سائن نہیںکرتی . میں نے ہمیشہ اپنے کیرئیر میںسوچ سمجھ کام کیا ہے. مجھے خدا نے بہت شہرت سے نوازا ہے . لیکن کام کے معاملے میں، مں خاصی چوزی ہوں ، برا کام کرنے سے بہتر ہے کہ انسان کام کرے ہی نا اور میں دراصل یہی کررہی ہوں .