ہمارے پاس 12 موسم، جو کسی کے پاس نہیں،کونسے 3 بنیادی چیلنجز درپیش ہیں؟ وزیراعظم نے بتا دیا

0
47

ہمارے پاس 12 موسم، جو کسی کے پاس نہیں،کونسے 3 بنیادی چیلنجز درپیش ہیں؟ وزیراعظم نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں شجر کاری مہم کاافتتاح کردیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زیتون کی کاشت سے کسان خوشحال ہوگا،ملک کا بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج بن چکی ہے،دس ارب درخت لگانا ہمارا چیلنج ہے،دوسرا چیلنج غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ہے،تیسرا چیلنج نوجوانوں کو نوکریاں دیناہے جب حکومت ملی تو پاکستان کا مالیاتی خسارہ تاریخی تھا،رواں سال ہم نے 40 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی ملک میں برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے،زیتو ن کے پودے لگانے سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا نے اہم کردار اداکیا،پھلوں کے درخت لگانے کےلیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں،شہروں کے اندر آلودگی کا مسئلہ ہے، زیتون امپورٹ کے بجائے ایکسپورٹ کرتے ہیں،بلوچستان کے علاقے زیتون کی شجرکاری کیلئے موزوں ہیں، پشاور میں بہت آلودگی پھیل رہی ہے،ہمارے پاس 12 موسم ہیں،دنیا میں کسی ملک میں 12 موسم نہیں،

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں زیتون کا پودا لگایا۔ وزیراعظم کو زیتون کے درخت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، گورنر کے پی سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔یہ پاکستان کی تاریخ میں زیتون کی کاشت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے

Leave a reply