ہمارے دور میں ہیروئنز کو چند گانوں اور رومانوی سینز کے لئے کاسٹ کیا جاتا تھا منداکنی

بالی وڈ اداکارہ منداکنی جو بلا کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ تھیں ، انہوں نے اسی کی دہائی میں کیرئیر کا آغاز کیا اور نوے کی دہائی میں انہوں نے شادی کے بندھن میں‌بندھنے کےبعد فلموں سے دوری بنا لی،مندکنی کافی عرصے سے شوبز کی چکا چوند سے دور ہیں یہاں تک کہ وہ کسی فلمی پارٹی میں بھی کم ہی دکھائی دیتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کچھ باتیں کی ہیں‌شئیر. انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں ہیروئنز کے لئے بہت بڑے کردار نہیں لکھے جاتے تھے بلکہ ہیروئنز تو صرف چند

رومانوی گانوں اور سینز تک محدود ہوتی تھیں انہیں صرف اسی کام کے لئے سائن کیا جاتا تھا. اور مجھے ایک فلم کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپیہ ملتا تھا جو کہ آج کے زمانے کے حساب سے کچھ بھی نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کے فنکار کوئی بہت زیادہ کمایا نہیں کرتے تھے جبکہ آج کے دور میں‌فنکاروں کو اچھا خاصا معاوضہ دیا جاتا ہے جو شاید آج کے زمانے کے حساب سے ہے. لیکن ہمارے زمانے میں بہت کم پیسے دئیے جاتے تھے. یاد رہے کہ منداکنی کے کریڈٹ پر کافی ہٹ فلمیں ہیں ا ن کا ایک گیت سن صاحبہ سن آج بھی شائقین کو یاد ہے.

Comments are closed.