80 کی دہائی میں بننے والی فلم مولا جٹ میں مصطفی قریشی نے نوری نت کا کردار ادا کیا تھا جبکہ سلطان راہی نے مولا کا کردار ادا کیا تھا اس فلم نے شائقین کے دل جیت لئے تھے خوبصورت مکالمے اور بہترین اداکاری کی وجہ سے یہ فلم آج تک لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے. اس فلم میں نوری نت کا کردار کرنے والے مصطفی قریشی نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاہے کہ میں نے فلم کا ٹریلر دیکھا ہے یہ فلم کافی امیرانہ بنی ہے بہت پیسہ لگا ہے دوسری طرف ہماری فلم کی طرف دیکھیں تو وہ غریبانہ بنی تھی لیکن لوگوں نے اسکو امیرانہ کر دیا تھا. میری دعا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ جتنی امیرانہ بنی ہے اس سے بھی زیادہ امیر ہوجائے اور لوگ اس کو بہت زیادہ پسند کریں. مصطفی

قریشی نے مزید کہا کہ نوری نت اور مولا کا کردار کرنے والے فواد خان اور حمزہ علی عباسی اپنی ٹائپ کے بہترین اداکار ہیں مجھے یقین ہے کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہوگا.اس فلم کو بنانے والے اور جنہوں نے اس میں‌کام کیا ہے وہ سب میرے دوسرے ہیں ساتھی ہیں میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں. دا لیجنڈ آف مولا جٹ ہے تو پاکستانی فلم ہی اور پاکستانی فنکاروں نے ہی اس میں کام کیا ہے لہذا ہم سب کو اس فلم کو سپورٹ کرنا چاہیے. ایک سوال کے جواب میں مصطفی قریشی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا جو ٹریلر دیکھا ہے اس کو دیکھ کر ہالی وڈ کی رومن ایمپائر کی فلموں کی یاد آجاتی ہے .

Shares: