ہماری ذمہ داری نہیں کہ کون کہاں مصروف ہے،توہین الیکشن کمیشن کیس میں بینچ کی برہمی

0
113

الیکشن کمیشن میں عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی، تحریک انصاف کی جانب سے وکیل نوید انجم پیش ہوئے، ممبر کے پی نے کہا کہ آج ہم نے ملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا ،ممبر سندھ نے کہا کہ کیوں نہ ہم وارنٹ جاری کر دیں۔ ممبر بلوچستان نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے صرف اسد عمر کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے سے روکا ہے، جونئر وکیل نے کہا کہ کمیشن تاریخ دے، انور منصور خود پیش ہو کر دلائل دیں گے۔ فیصل چوہدری بھی ہائی کورٹ میں مصروف ہیں۔

ممبر کے پی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں کہ کون کہاں مصروف ہے۔ممبر بلوچستان نے کہا کہ ہم اس پر مناسب آرڈر جاری کریں گے۔ قانون کا احترام سب پر فرض ہے، آپ کمیشن کو کچھ نہیں سمجھتے۔ ممبر کے پی نے کہا کہ اس ادارے کے سہارے آپ وزیر اعظم ہائوس تک پہنچ جاتے ہیں لیکن یہاں پیش نہیں ہوتے۔ممبر بلوچستان نے کہا کہ آئین میں الیکشن کمیشن کے جو اختیارات درج ہیں ان کو کوئی نہیں سلب کر سکتا،ممبر کے پی نے کہا کہ جو لوگ بڑی کرسیوں پر بیٹھتے ہیں وہ کمیشن کو چھوٹی سی عدالت سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی ،سربراہ بی اے پی جام کمال کی جانب سے کوئی بھی کمیشن میں پیش نہ ہوا ،الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

Leave a reply