حماس کےحملوں سے پہلی باراسرائیلی معیشت کا ستیاناس ہوگیا

0
61

مقبوضہ بیت المقدس :حماس کےحملوں سے پہلی باراسرائیلی معیشت کا ستیاناس ہوگیا،اطلاعات کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں سے پہلی بار اسرائیل کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔جس کی وجہ سے اسرائیلی معیشت تباہی کی طرف بڑی تیزی سے جارہے ہیں‌

یہ بھی انکشاف ہوا ہےکہ اس دوران حماس کے حملوں سے اسرائیل کی تجارتی اوربحری صنعت (شپنگ) کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث اسرائیلی پورٹس کیلئے وار رسک پریمیم نافذ کردیا گیا۔

اسرائیلی پورٹ جانے والے جہاز 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر اضافی دیں گے جبکہ 7 دن سے زائد اسرائیلی پورٹ پر رہنے کی صورت میں رقم دگنی ہوگی۔اس کے علاوہ جہاز پر لدے سامان کے وار رسک پریمیم میں الگ اضافہ ہوگا۔

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کئی ملٹی نیشنل کپمنیاں اسرائیل سے اپنا کاروبارسمیٹنے کی تیاریاں کررہی ہیں اوران کا یہ بھی خیال ہےکہ اگریہ جنگ طویل ہوئی توپھر وہ اسرائیل سے اپنا معاشی سیٹ اپ کسی دوسری جگہ منتقل کرنے پرغورکریں گی

Leave a reply