نائب سربراہ فلسطینی مشن نادر الترک نے پروگرام کھرا سچ میں سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دراصل میں غزہ میں ہیومن کرائسز پیدا کرنے کوشش میں ہے کیونکہ میڈیسن، فوڈ اور بجلی سپلائی منقطع کرنے کا اعلان کرچکا ہے اور امداد میں رکواٹیں پیدا کررہا ہے، جبکہ گیس بجلی سمیت خوراک کی سپلائی تو اب بند کردی گئی ہے اور تین دن سے مسلسل فلسطینی کافی مشکل میں ہیں اس جنگ کے دوران کیونکہ خوراک کی کمی ہے حالات کشیدہ ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک کئی ہزار سے زائد لوگ زخمی ہیں جنہیں ادویات فراہم کرنے ضرورت ہے مگر اسرائیل نے میڈیسن تک بلاک کی ہوئی ہے، اور زیانسٹ لیڈر شپ اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے ایسا اقدام انسانیت کیخلاف ایک جرم ہےجب کہ اب تک جو اسرائیل کے لوگ مارے جاچکے ہیں اور کئی زخمی ہیں، اس میں ان کی سیکورٹی سسٹم کی مکمل ناکامی ہے.

نائب سربراہ فلسطینی مشن نادر الترک نے بتایا کہ اسرائیل دراصل جنگ کی مارکیٹنگ کررہا ہے ، جبکہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کئی سال سے فلسطینیوں پر حملے کرتا چلا آرہا ہے جبکہ خود پر آزادی کے متوالوں کی طرف سے کیئے گئے حملے کو کہتا کہ خواتین اور بچے مارے جبکہ اب تک فلسطین میں کئی خواتین کو جیل میں ڈال دیا کئی شہید ہوگئے جن میں بچے اور خواتین تھیں کیا وہ دہشگردی نہیں ہے.

اسٹینڈرڈ چارٹرڈاور کراچی یونائٹیڈ کے تحت یوتھ فٹ بال لیگ، چھٹے ایڈیشن کا آغاز
کوئلے کی کان میں دھماکہ؛ 11 مزدور زخمی
ہمارا حق مارا جائے گا تو سڑکوں پر نکل کر بتائیں گے،مولانا فضل الرحمان
شیخ رشید کی بازیابی کیلئے مزید آٹھ دن کا وقت مل گیا
” ون لائن” کی پہلی خاتون لکھاری مسرت ناز
کیا پاکستان ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کر پائے گا؟
ورلڈکپ: پاکستان کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف
انہوں نے کہا کہ ایران کی حماس کو حمایت بارے خبریں بالکل فیک ہیں اور یہ بین الاقوامی میڈیا کا دوغلا پن ہے اور میں پروپیگنڈہ پر یقین نہیں کرتا جو فریڈم فائیٹرز کیخلاف کیا جاتا ہے یہ انتہائی غلط حرکت ہے کیونکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے.

Shares: