حماس کے مجاہدین پلٹ پلٹ کراسرائیلیوں پرحملے کررہے ہیں‌:اسرائیلی میڈیا چیخ اٹھا

0
93

مقبوضہ بیت المقدس: حماس کے مجاہدین پلٹ پلٹ کراسرائیلیوں پرحملے کررہے ہیں‌:اسرائیلی میڈیا چیخ اٹھا ،اطلاعات کے مطابق اسرائیل اخبار نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پرحالیہ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا پلڑا بھاری ہے، حماس نے بیت المقدس اور تل ابیب میں بمباری کرکے اسرائیل کے بن گوریان ہوائی اڈے پر ساری پروازیں معطل کروادیں ہیں۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے مگر اس کے باوجود جنگ میں حماس کا پلڑا بھاری ہے۔

اخبار لکھتا ہےکہ حماس نے یکے بعد دیگر کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں، حماس نے بیت المقدس اور تل ابیب میں ایک ہی وقت میں بمباری کرکے اسرائیل کے بن گوریان ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کردیں۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تزویراتی طورپر حماس جو چاہتی تھی اسے حاصل ہوچکا ہے غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں کی نظر میں حماس کی مقبولیت اور بھی بڑھ گئی ۔

Leave a reply