ہمیں اتحادیوں کی کیٹگری میں نہ رکھا جائے، چودھری شجاعت کے بیان سے ہلچل مچ گئی

0
36

ہمیں اتحادیوں کی کیٹگری میں نہ رکھا جائے، چودھری شجاعت کے بیان سے ہلچل مچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہمیں محض اتحادیوں کی کیٹگری میں نہ رکھا جائے۔ ہماری جماعت کے لیڈر چودھری پرویز الہیٰ اور طارق بشیر چیمہ حکومت کی اصلاح کیلئے بات کرتے ہیں، ہماری باتوں کو مخالفت کے زمرے میں نہیں لینا چاہیے، ہم تنقید نہیں کرتے بلکہ تجاویز دیتے ہیں۔

لاہور بار کے نومنتخب صدر جی اے طارق، دیگر عہدیداروں اور وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تجاویز اور باتوں سے حکومت کو استفادہ کرنا چاہیے۔ ہم بطور اتحادی اپنی تجاویز سے حکومت کی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کو فوری اور سستا انصاف ان کی دہلیز پر ملے۔ ہمیں جب بھی موقع ملا، ہم نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو یکساں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ناصرف اقدامات کئے بلکہ ان پر عملدرآمد بھی کروایا۔

خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اتحادیوں کو منانے والی کمیٹی نے چند روز قبل مسلم لیگ ق کے وفد سے بھی ملاقات کی تھی، ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کی تھی،کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات درست ہیں ،ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کیےجائیں گے،تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں گزشتہ روزخالدمقبول صدیقی سےرابطہ کیا،خالدمقبول صدیقی کے تحفظات تفصیل سے سنے،خالد مقبول صدیقی کا کوئی مطالبہ غلط نہیں لگا،کراچی کی پوری اونر شپ لیں گے،

Leave a reply