ہمیں احساس ہے مہنگائی کی وجہ سے نچلے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام 74سال پہلے شروع ہونا چاہیے تھا،
کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سرپلس ہونے پر پیسہ غریبوں پر لگانے کی سوچ غلط تھی،ہمارے ملک میں بدقسمتی سے نظام ایلیٹ طبقے کے لیے بناہے،اشرافیہ نے تعلیم سے انصاف تک کے نظام سے غلط فائدہ اٹھایا، ملکی خوشحالی کے لیے خودکفیل ہونا ضروری ہے مدینہ کی ریاست فلاحی ریاست تھی ،وہاں پر لوگوں کی فلاح کے لیے کام ہوتا تھا ،ہم نے 74 سال پہلےبہت بڑی غلطی کی،سمجھتے تھے پیسہ آجائے پھرہم ملک کوفلاحی ریاست بنائیں،مہذب معاشرے میں احساس اور انسانیت سے بڑھ کرکوئی شے نہیں،چین نے نچلے طبقے کو اوپر کرکے ترقی کی ،چینی صدر نے کہا کہ انہوں نے انتہائی غربت ختم کردی،35سال پہلے چین کیا تھا اور اب کہاں کھڑا ہے،ماضی میں تعلیم کے شعبے سے لے کر ہر معاملے میں غلط پالیسیاں اختیار کی گئیں،تعلیم کے شعبے میں بھی ایلیٹ طبقہ فائدہ اٹھا رہا تھا ،انگلش میڈیم والوں کو اچھی ملازمتیں ملتی تھیں یکساں نظام تعلیم سے ہرطبقہ فائدہ اٹھائے گا،کبھی کسی نے ملک میں ایک قوم کےلیے یکساں نصاب کی کوشش نہیں کی،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کیسے ہوسکتا ہے ایک جزیرہ امیروں کا ہو اور نیچے غریب لوگ،جب سب کو لیول پلینگ فیلڈ دیں گے تو ہم پیچھے کیسے جاسکتے ہیں؟ہمیں احساس ہے مہنگائی کی وجہ سے نچلے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے،پاکستان میں سب سے کم قیمت پر ڈیزل اور پیٹرول دے رہے ہیں،حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ غریبوں کی تکلیف کم ہو،
معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام سے محروم طبقات کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی،کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے ، کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے،وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب میں موجود ہیں ،شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام سے محروم طبقات کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی،معاشی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبے بنانےہوتے ہیں،مستحکم معیشت کے لیے اقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ غریب کو بااختیار بنانے کےلیے کام ہونا چاہیے،ماضی میں متوسط طبقےکی آمدن کیلئے کچھ نہیں کیا گیا،معاشی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے حکومت پائیدار ترقی کے لیے مزید کام کرے گی کاروبار کے لیے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے، چھوٹے قرضوں کی وصولی کی شرح 99فیصد ہے،
نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان
پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب
شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں
پینڈورہ پیپرز،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع،وضاحتیں آنا بھی شروع