انڈین ڈراموں کے نامور فنکار سنجیدہ شیخ اور عامر علی نے محبت کی شادی کی.دونوں ہی انڈین چھوٹی سکرین کے بڑے اداکار ہیں ان کو عوام میں کافی پذیرائی ملتی ہے.ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن دونوں کی رواں برس کے آغاز میں طلاق ہو گئی تھی.جوڑے نے گریس کے ساتھ ایک دوسرے سے علیحدگی کی لیکن اب معاملہ کچھ خراب ہونے کی طرف جا رہا ہے کیونکہ اداکار عامر علی نے دعوی کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو انکے ساتھ ملنے نہیں دیا جا رہا اور گزشتہ دس مہینوں سے وہ اپنی بیٹی کی شکل نہیںدیکھ سکے کیونکہ ان کی سابقہ اہلیہ ان کو ملنے نہیں دے رہی. عامر کے مطابق وہ کوئی ہمدردی کا کارڈ نہیں کھیلنے میں دلچپسی نہیںرکھتے، ہمیشہ یہ کہا جاتا ہے کہ
مرد زیادتی کرتا ہے اور اسی کو ہی قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے. سنجیدہ میرے ساتھ جو بھی کررہی ہے میں پھر بھی اسکی عزت کرتا ہوں کیونکہ ہم دونوں نے زندگی کے کئی سال ایک ساتھ گزارے ہیں وہ میری بیوی رہی ہے اور میری بیٹی کی ماں ہے میں اسکی عزت اور احترام کا خیال رکھتا ہوں.میرا ایمان ہے کہ جس کے ساتھ زندگی کے کئی سال گزارے ہوں اسکو بےعزت کرنا یا اس کے بارے میں علیحدگی ہونے کے بعد برا بھلا بولنا مجھے مناسب نہیںلگتا.