ہمیں لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں،شاداب خان

0
76

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ایشیا کپ میں پاکستان کے سنسنی خیز مقابلوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔

باغی ٹی وی : شاداب خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان کے تمام میچزسنسی خیز ہورہے ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں کیوں کہ ایسے میچز دیکھنے سے ہارٹ اٹیک کے چانسز کافی زیادہ ہوجاتے ہیں ہم میچز کو اتنا کلوز لے کر جاتے ہیں ایسے تو میچز مجھ سے بھی نہیں دیکھتے جاتے اگرچہ کھیل لیتاہوں۔

’میچ اتنا کلوز نہیں ہونا چاہیے تھا‘: پاکستان کی جیت پرشاہد آفریدی کا تبصرہ

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمیں تھا کہ اگر 6 بال پورے کھیل لیے تو جیت جائیں گے بولرز کو نیٹ پر کھیلتے ہوئے دیکھا ہے ہمیں ان پر یقین تھا ، لیکن یہ ٹارگٹ آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے میں اپنی غلطی قرار دوں گا جو پریشرکی صورتحال میں لےآکر آیا مجھے فنش کرنا چاہیے تھا میری غلطی تھی جو میں آؤٹ ہوا اگر آؤٹ نہ ہوتا تو میچ لمبا نہ جاتا۔

نسیم شاہ کے چھکوں پر بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ پر اعتماد تھا، جاوید بھائی اور شاہد بھائی کی طرح نسیم شاہ کے چھکے ہمیشہ یاد رہیں گے،ہمارے بولرز بیٹنگ کافی لمبی کررہے ہیں ،مینجمنٹ بھی بولرز کو ایسے وقت کے پیش نظر لمبی بیٹنگ پریکٹس کراتی ہے۔

آصف اور افغان بولر کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے پر شاداب کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جیتنا چاہتا ہے، اچھا کھیلنا چاہتا ہے، جب ایسا نہیں ہوتا تو ہیٹ آف دی مومنٹ ہوجاتا ہے، بولر اور بیٹر کےدرمیان ہیٹ آف دی مومنٹ ایسےواقعات ہوجاتے ہیں لیکن یہ سب فیلڈ میں ختم ہوجانا چاہیے-

شاداب خان نے کہا کہ میں نے انڈیا کا نہیں سوچا تھا کہ وہ باہر ہو جائیں گے میں اپنی ٹیم کا سوچ رہا تھا ، بھارت ایک اچھی ٹیم ہے ہو سکتا ہے کہ پریشر کی صورتحال میں ایسا ہوا ہو۔

ایشیاکپ سپر 4:شانداراورسنسنی خیزمقابلے کے بعدپاکستان نےافغانستان کوشکست دے دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قومی بیٹر آصف علی اور افغان بالر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا میچ کے 19 ویں اوور میں سنسنی خیز لمحات میں پاکستانی بیٹر آصف علی افغان بالر فرید احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو افغان بالر نے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے۔

جس پر آصف علی نے ردعمل دیتے ہوئے افغان بالر پر بلا اٹھایااور دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ آصف علی نے فرید احمد کی جانب مکا بھی لہرایا۔دیگر کھلاڑیوں اور امپائر نے بیچ میں آکر جھگڑا ختم کروایا جس کے باعث آصف علی اور افغان بالر فرید احمد پر جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

کھیل ختم ہونے کے بعد میچ ریفری نے دونوں کو طلب کیا اور معاملے پر سماعت کی میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

آئی سی سی کی جانب سے آج جرمانے کا باضابط اعلان کیا جائے گا آصف علی پر فزیکل کنٹیکٹ کرنے کے باعث آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کے تحت جرمانے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ بھارت اور افغانستان ٹورنامنٹ سے آوٹ ہو گئے ہیں۔

Leave a reply