حامد میر کو جیو سے کس نے نکالا فواد چودھری کا موقف آگیا

0
42

حامد میر کو جیو سے کس نے نکالا فواد چودھری کا موقف آگیا

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے صحافی حامد میر کو نجی ٹی وی چینل سے نکالے جانے پر کہا ہے کہ کس نشریاتی ادارے نے کیا پروگرام نشر کرنا ہے فیصلہ ادارے خود کرتے ہیں،ہمارا اداروں کے اندرونی فیصلوں سے کوئی تعلق نہیں،تمام ادارے آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت پالیسی بنانے کے خود ذمہ دار ہیں،

خیال رہے کہ حامد میر کو اداروں پر تنقید کرنے بعد نجی ٹی وی چینل سےنکال دیا گیا تھا جیو ٹی وی سے نکالے جانے کے بعد
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ میرے لئے کوئی نئی بات نہیں ، پہلے بھی پابندیاں لگ چکیں، دو بار پہلے بھی ملازمن سے نکالا گیا، قتل کی کوشش کی گئی لیکن جو آئین نے حقوق مجھے دیئے ہیں ان پر عمل پیرا رہوں گا اور اپنے حق کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا


واضح رہے کہ اسد طور پر حملے کے بعد اسلام آباد کے صحافیوں نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حامد میر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا تھا ،حامد میر نے اداروں پر تنقید کی تھی، حامد میر کی گرفتاری کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تین دن ٹرینڈ مسلسل ٹاپ پر رہا

حامد میر کو کیوں اور کس کے کہنے پرنکالا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

#حامدمیرکوگرفتار_کرو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

نواز شریف کا علاج اس سے کروایا جائے جس نے اسد طور کو دو دن میں ٹھیک کر دیا،صارفین

جیو کے معروف اینکر کا آخر لمبا رشتہ ختم ہونے ہی والا ہے، مبشر لقمان

حامد میر پر بڑی پابندی لگا دی گئی

جیو سے نکالے جانے کے بعد حامد میر نے بھی بڑا اعلان کر دیا

حامد میر پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر

Leave a reply