حامزہ مختار جیسی جھوٹی عورت کو جیل ہونی چاہیئے جویریہ صدیق

0
55

بابر اعظم سے کوئی تعلق نہیں، تنگ کرنے کے لیے الزامات لگائے ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی زیادتی کے الزامات لگانے والی حامزہ مختار کا 2018 کا بیان حلفی اور ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے-

باغی ٹی وی : اپنے ویڈیو پیغام میں حامزہ مختار بلا خوف وخطریہ اقرارکررہی ہیں کہ میرے بابراعظم کے ساتھ نہ پہلے تعلقات تھے اورنہ اب ہیں ، میں نے بابراعظم کوتنگ کرنے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا تھا ،

حامزہ مختار نے کہا کہ میں یہ بھی واضح کردوں کہ کوئی میرے سے منسوب بیان یا ویڈیو کلب دے کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرے کہ میرے اوربابراعظم کے درمیان کوئی تعلقات تھے تو وہ جھوٹے ہوں گے ،میرا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے میں نے بابراعظم کو تنگ کرنے کی غرض سے جعلی ڈاکومنٹس بھی تیارکروائے تھے اورجعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنواکرمعاملے اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تھی-

حامزہ مختار نے کہا‌ کہ میں یہ سب اپنی مرضی سے اقرار کررہی ہوں‌ کہ میں‌ یہ کسی دباومیں‌آکر نہیں بلکہ سچ کررہ ہی کہ واقعی بابراعظم کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہ تھا-

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل خواجہ محسن عباس حامزہ مختار کو بیان حلفی کی عبارت پڑھ کر سنارہے ہیں جس میں حامزہ مختار نے اقرار کیا ہے کہ اس نے کسی کے بہکانے پر بابر اعظم کے خلاف درخواست دی، درخواست دینے کا مقصد بابر اعظم کو تنگ کرنا تھ

بیان حلفی کے متن کے مطابق کچھ دوستوں کے کہ بہکانے پر تھانہ میں درخواست دی ۔ ویڈیو پیغام میں حامزہ مختار نے مزید کہا کہ میرا بابر اعظم سے نہ پہلے تعلق تھا اور نہ اب ہے ، مجھے بہکانے والے بابر اعظم کی شہرت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔

میرا ضمیر مجھے یہ سب کام کرنے سے روک رہا ہے لہذا میں اپنی درخواست واپس لیتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری درخواست بد نیتی پر مبنی تھی میں بغیر کسی دباؤ کے درخواست واپس لیتی ہوں ۔

بیان حلفی کے ساتھ ہی حامزہ مختار نے کہا کہ اس کے بعد اگر میں کوئی درخواست دوں یا بابر اعظم کے خلاف کے کوئی بیاں دوں تو میرے خلاف کاروائی کی جائے ۔ یہ بیان حلفی محمد سہیل امجد نامی گواہ کی موجودگی میں دیا گیا تھا-

حامزہ مختار کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد جہاں بابر اعظم کے مداحوں نے غم و غصے کا اظہار کیا وہیں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور ملٹی میڈیا جرنلسٹ جویریہ صدیق نے بھی برہمی کا اظہار کیا-
https://twitter.com/javerias/status/1350141371009675264?s=19
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جویریہ صدیق نے لکھا کہ اب اس جھوٹی عورت کو جیل ہونی چاہئے اور یہ پتہ کرنا چاہیے کہ کس کے ایما پر اس نے بابر اعظم کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے علی ظفر اور بار اعظم کو بھی ٹیگ کیا-

یاد رہے کہ حامزہ مختار نے بابر اعظم کو تنگ کرنے کے لیے جھوٹی درخواست بھی تھانہ نصیر آباد دائر کی تھی جس کو اس نے بعد میں واپس لے لیا تھا

بابراعظم سےکوئی تعلق نہیں،تنگ کرنےکےلیےالزامات لگائے:پھنسانےکےلیےجعلی ڈاکومنٹس تیارکروائے:حامزہ مختار

Leave a reply