حملہ آور وکلا کے خلاف پولیس ایکشن میں

حملہ آور وکلا کے خلاف پولیس ایکشن میں

باغی ٹی وی : آج کچھ وکلاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ جس کی باقاعدہ ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد وکلاء کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔
ان میں مندرجہ ذیل وکلاء کے نام شامل ہیں
تصدق حنیف
شہلا شان عباسی
حماد
عمر خیام
احسن مجید گجر
خالد محمود
شائستہ تبسم
یاسر خان
ناہید
اشفین
راجہ فخر
نصیر کیانی
ارباب ایوب گجر
اسد اللہ
راجہ زاہد
لیاقت منظور
نوید ملک
خالد تاج
شعیب چوہدری
معراج ترین۔
ظفر کھوکھر۔

مندرجہ بالا وکلاء کے خلاف الگ سے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔مزید برآں واقعہ میں ملوث وکلاء کے خلاف لائسینس معطلی کے لیے اسلام آباد بار کونسل کو ریفرنس ارسال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پر دھاوے بولنے پر 21 وکلا کے ہائیکورٹ کے سیکورٹی انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .
ہائی کورٹ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وکلا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی شروع ہو گی۔
وکلا کے لائسنس معطلی کے لیے اسلام آباد بار کو بھی لکھا جائےگا. اس سلسلے میں چودھری حسیب صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نےکہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے وکلا کو بلا لیا ہے، چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے انتظامیہ نے بھی جانا ہے اور ہم نے بھی جانا ہے، تمام گرفتار وکلا کو بھی رہا کر دیا گیا ہے،

صدر ڈسٹرکٹ بار کا کہنا تھا ہم چیف جسٹس پاکستان کے پاس اپنا مقدمہ لے کر جا رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا؟ وکلا ملاقات کے لیے نہ جائیں، وکلا کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کو ضلع کچہری میں بلوا کر وہاں مسئلہ بتایا جائے

Comments are closed.