پاکستان اور جنوبی افریقہ کے اسکواڈز لاہور پہنچ گئے

0
88

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے اسکواڈز لاہور پہنچ گئے

باغی ٹی وی :پاکستان اور جنوبی افریقہ کے اسکواڈز راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئیں
دونوں اسکواڈز بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ لاہور پہنچے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا

ادھر پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقہ کوشکست دے دی راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان کے 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو 274 پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستان نے دو صفر سے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی۔ پاکستان نےجنوبی افریقہ کو ہراکر سیریز اپنے نام کرلی

جنوبی افریقہ نے پانچویں دن کا کھیل 127 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو اس کی گلی دو وکٹیں جلد ہی گر گئی جب وین ڈر ڈیوسن 48 رنز اور ڈوپلیسی 5 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔

ساؤتھ افریقہ کی 258 پر ساتویں وکٹ گر گئی ،دوسری اننگز میں بھی حسن علی کی 5وکٹیں سامنے آئیں ،ٹیسٹ میچ میں حسن علی مجموعی طورپر 10وکٹیں لے چکے ہیں.

Leave a reply