دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

0
35

دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

تحصیل مئیر ٹانک کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے سے شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔

گزشتہ شب تحصیل مئیر ٹانک صدام حسین بیٹنی ٹانک کے نواحی گاوں پائی سے واپس جا رہے تھے کہ دیہہ جات پائی اور درکی کے درمیان راستے میں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار (1) LHC عمران اللہ (2) ایلیٹ کنسٹیبل برکت اللہ (3) ایلیٹ کنسٹیبل رفیع اللہ اور (4) ایلیٹ کنسٹیبل فضل الرحمن نے موقع پر جام نوش کیا جبکہ (1) ہیڈکنسٹیبل ممتازعلی (2) LHC محمدگل اور (3) کنسٹیبل گل زمان زخمی ہوگئے تاہم حملے میں تحصیل مئیر محفوظ رہے۔ شہداء کو بغرض پوسٹمارٹم جبکہ زخمیوں کو بغرض علاج فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔

وقوعہ کے فورآ بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کی کوششیں شروع کیں۔ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے تک انکا تعاقب کیا جائیگا۔

آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سسی پنوں کے قریب تباہ ہو گیا.

وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں

ہیلی کاپٹر حادثہ،کور کمانڈر سمیت چھ افسران شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

چاروں شہداء کی نمازجنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ڈی پی او آفس ٹانک میں ادا کردی گئ جس میں ڈی پی او ٹانک وقار احمد سمیت سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر افسران نے شہداء کی میتوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور پولیس کے چاک وچوبند دستہ کیساتھ میتوں کو سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی، ملک خداداد پاکستان میں دیرپا امن کے قیام اور پاکستان کی سلامتی و بقاء کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Leave a reply