سعودی عرب پر کسی بڑی شخصیت نے حملے کا آرڈر دیا، امریکی چینل کا نیا تہلکہ خیز انکشاف

0
42

امریکی چینل نے سعودی عرب حملوں کے حوالے سے نیا انکشاف کر دیا ،
امریکی چینل CBS News نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز سعودی عرب میں ارامکو کمپنی کی تیل کی دو تنصیبات پر پر ہونے والے حملوں کی منظوری دی تھی۔لیکن سپریم لیڈر نے اجازت اس انداز سے دی تھی کہ ایران کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہ ملنے پائے اور وقت آنے پر ایران ان حملوں کی آسانی سے تردید کر سکے.’سعودی عرب ان حملوں‌کی ذمہ داری پہلے ہی ایران پر ڈال چکا ہے.
واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.
یاد رہے کہ امریکا سمیت برطانیہ سمیت سعودیہ کےموقف کی حمایت کی تھی. برطانوی وزیر اعظم جانسن نے محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات کی ، جس میں بورس جانسن نے سعودی عرب کی پیٹرول کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہونے کا اظہار کیا۔برطانوی وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر آگے چلنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a reply