حماد اظہر، فواد چودھری کی ضمانتیں خارج

0
33
Hammad-Azhar

انسداد دہشت گردی عدالت ، پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے وقت پولیس پر تشدد٫,اقدام قتل ٫ قتل اور جلاؤ گھیراؤ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کا معاملہ ،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور فواد چوہدری کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں، عدالت میں عدم پیشی کی وجہ سے دونوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت خارج کی گئی،

عدالت نے میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر 4 اپریل تک توسیع کر دی ،پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا مقدمہ میں دہشت گردی ، قتل ،اقدام قتل ، لڑائی جھگڑا ، کار سرکار میں مداخلت سمیت بارہ دفعات شامل ہیں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید اعجاز چوہدری کی عبوری ضمانت 4 اپریل تک منظور کر لی

تحریک انصاف کے رہنماء محمود الرشید نے انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ بحران کا حل صرف انتخابات ہیں ، چیف الیکشن کمیشنر پارٹی بن چکا ہے،امپورٹیڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے،انتخابات میں جتنی تاخیر ہو گی سیاسی اور معاشی عدم استحکام اتنا ہی بڑھے گا،وکلاء سول سوسائٹی اور عوام مل کر عوامی تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں،ایک سال میں ملک کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے،مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے،

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا

علاوہ ازیں سیشن کورٹ لاہور ، تحریک انصاف کے سوشل میڈیا رکن اظہر مشوانی کے اغوا کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،سیشن کورٹ نے پولیس سے 28 مارچ تک جواب طلب کرلیا ،ایڈیشنل سیشن جج نے اظہر مشوانی کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھائی کو زمان پارک جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے ۔پولیس کو ایف آئی ار کے لیے درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔عدالت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے اظہر مشوانی کو بازیاب کرانے کا حکم دے

Leave a reply