روپوش حماد اظہر منظر عام پر،عدالت پہنچ گئے

51 مقدمات میں حماد اظہر کی راہداری ضمانت منظور
0
173
hammad azhar

تحریک انصاف کے روپوش رہنما حماد اظہر راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے
پشاور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کو 51 مقدمات میں راہداری ضمانت دیدی،عدالت نےحماد اظہر کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور ایک ماہ کے اندر متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،،چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے حماد اظہر کی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی

عدالت پیشی کے موقع پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک کیساتھ جو کیا اس کا جواب کون دے گا؟ ہائیکورٹ کے ججز کیا کہہ رہے ہیں؟دنیا کے سامنے پاکستان کو نقصان پہنچایا، یہ کونسی حکمرانی ہورہی ہے؟ایک جماعت کو ٹارگٹ کرتے کرتے آپ نے عدلیہ تک کو نا چھوڑا۔پچھلے دو سالوں میں جو آئین قانون اور جمہوریت کیساتھ ہوا ہے یہ بہت افسوس ناک ہے ہمارے ملک کا مذاق بنا دیا گیا ہے،24 گھنٹوں میں پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں،، ہمارے کریمنل جسٹس سسٹم میں ایک جماعت کو دیوار سے لگانے کی بھرپور کوشش کی گئی، مجھ پر 51 مقدمات درج ہوئے اور ایک جگہ پر بھی میں نہیں تھا،

حماد اظہر نے راہداری ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں،حماد اظہر کے خلاف مختلف اضلاع میں 51 مقدمات ہیں، حماد اظہر کو کئی عدالتوں نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے، میاں اسلم اقبال کی بھی پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہوئی تھی تا ہم ضمانت ملنے کے بعد وہ منظر عام پر نہ رہ سکے دوبارہ روپوش ہو گئے

واضح رہے کہ نو مئی کے بعد تحریک انصاف کے رہنما روپوش ہو گئے تھے، اب آٹھ فروری کو عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما پشاور میں ہی سامنے آ رہا ہے، تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید، میاں اسلم اقبال، علی امین گنڈا پور، شبلی فراز،عمر ایوب و دیگر بھی پشاورہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے اور ضمانت کروائی تھی.

حماد اظہر،قاسم سوری،فواد،علی زیدی،اعظم سواتی پر ایک اور مقدمہ درج

 اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری

اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

Leave a reply