بہترین حج انتظامات پر سعودی حکومت کو سلام ، یہ الفاظ کس شخصیت کے ہیں ، سن کر حیران ہوں گےآپ!

0
65

اسلام آباد: پاکستان کےایک معروف اینکر، تجزیہ نگار اور ماضی کے اداکار حمزہ علی عباسی اپنے سفر حج پر پیش آنے والے مبارک لمحات کے بارے میں عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کیا کہنے ان مبارک گھڑیوں کے جب اللہ کی رحمت کا نزول دیکھا ، حمزہ علی عباسی نے کہا کہ حج کے موقع پر جس طرح امن و بھائی چارہ کا مظاہرہ کیا گیا اس سے پہلے اس کا تصور تک نہ تھا

عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میری تو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو اس گھر کی زیارت نصیب فرمائے ، حمزہ علی عباسی کہتے ہیں کہ میں نے یہاں دنیا کے ہرکونے سے آئے ہوئے زائرین کو دیکھا ہےیہی اسلام کی اجتماعیت ہے. حمزہ علی عباسی مزید بتاتے ہیں کہ دوسرا اہم پہلوجو میری آنکھوں کے سامنے بار بار آرہاہے کہ ایک ہی جگہ پر دنیا بھر سے 22 لاکھ سے زائد عازمین حج کا جمع ہونا ہے.
https://www.instagram.com/p/B1CcWWXhV-z/?utm_source=ig_embed
حمزہ علی عباسی کہتے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا خیال رکھنا کوئی معمولی کام نہیں . اس سرزمین مقدس پر جس طرح سعودی حکومت نے انتظامات کیے ہیں اور کسی حاجی کو کسی قسم کی پریشانی نہیں‌ہوئی اس کا کریڈٹ بھی سعودی حکومت کو جاتا ہے.

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کے ساتھ معروف سنگر عاطف اسلم ، فیروز خان اور دیگر اہم ساتھی بھی سفر حج میں شریک تھے ، حمزہ کے دیگر ساتھیوں کے بھی یہی جزبات اور یہ دعائیں تھیں اللہ تعالیٰ ہر کسی کو اس گھر کی زیارت نصیب فرمائے اور اس کے انتظامات کرنے والوں کو مزید عزت بخشے

Leave a reply