اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے نوازشریف سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے حمزہ شہباز کو نوازشریف سے ملنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جیل حکام نے حمزہ شہباز کو تحریری درخواست جمع کروانے کی ہدایت کردی .نواز شریف سے آج جمعرات کو ملاقات کا دن ہے ، حمزہ شہباز بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نواز شریف بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں.
واضح رہے کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں سات برس قید کاٹ رہے ہیں، حمزہ شہباز کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا، مریم نواز کو بھی گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے.
سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جیل میں ان کے بھائی شہباز شریف، ان کی والدہ ملاقات کریں گے، نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ملاقات کریں گے اور نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کریں گے.
جیل حکام کے مطابق نواز شریف سے اہلخانہ کے علاوہ کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی، نواز شریف کے اہلخانہ آج دوپہر کا کھانا بھی نواز شریف کے ساتھ کھائیں گے
ممکنہ ڈیل یا حکومت کے خلاف تحریک؟ نواز شریف سے ملنے شہباز شریف جیل پہنچ گئے
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔
جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے