پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے آج شہباز شریف ملاقات کریں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں گرفتار حمزہ شہباز سے آج ان کے والد شہباز شریف ملاقات کریں گے، حمزہ شہباز کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے. جیل حکام کے مطابق سیکورٹی خدشات کی وجہ سے حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنا پڑا،اس حوالہ سے احتساب عدالت کو آگاہ کر دیا گیا ہے.
حمزہ شہباز کو جیل میں بی کلاس دی جائے گی،۔ حمزہ شہباز کو روزانہ پڑھنے کے لئے اخبار ملے گا،حمزہ شہباز کو جیل میں میٹرس ،پنکھا، کرسی کی سہولت بھی مہیا ہو گی، حمزہ شہباز سے ہفتے میں ایک دن ملاقات کی جا سکے گی.
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر حمزہ شہباز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی بجائے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا تھا،
ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟
مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم
اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا
حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ
نیب نے حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا،