حمزہ شہباز کے وکیل کی استدعا عدالت نے مسترد

حمزہ شہباز کے وکیل کی استدعا عدالت نے مسترد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان شوگرملزریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے روسٹرم پر اپنی حاضری مکمل کروائی ،حمزہ شہباز کے وکیل نے نیب کے گواہ محکمہ انڈسٹری چنیوٹ کے شہباز احمد کے گواہ پر جرح کی ،وکیل نے سوال کیا کہ آپ نے جتنا بھی ریکاڈر پیش کیا اس میں حمزہ شہباز کا ذکر موجود ہیں ہے،نیب گواہ نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ جو ریکاڈر دیا ہے اس میں حمزہ شہباز کا نام نہیں ہے

وکیل نے سوال کیا کہ ریکارڈ مصدقہ نہیں جمع کروایاگیا،فوٹوکاپی نیب میں جمع کروائی گئی ،نیب گواہ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ فوٹو کاپی جمع کروائی مگروہ فوٹوکاپی تصدیق شدہ تھی۔

جج نے وکیل کو ہدایت کی کہ گواہ سےغیر ضروری سوال نہ کیے جائیں،وکیل نے کہا کہ عدالت گواہ سے 2000 سے  لےکر 2018 تک کاریکارڈ طلب کرے،جس پرجج  نے کہا کہ ایساممکن نہیں جوسوال کیس سےمتعلق ہے وہ کریں،

عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل کی استدعا مسترد کردی ،وکیل نے کہا کہ تمام ریکارڈ طلب کرنے کی تحریری درخواست دیتا ہوں ،جس پر جج احتساب عدالت نے کہا کہ وہ آپ کی مرضی ہے،

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

جس گاڑی پر لایا جاتا ہے اسکی بریکیں نہیں ہیں.حمزہ شہباز نے عدالت میں نئی شکایت لگا دی

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

Comments are closed.