حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر جعلی انگوٹھا لگائے جانے کا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی گئی
عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہ ارشاد احمد، محمد ایوب اور نعمت علی کو طلب کر لیا حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر جعلی انگوٹھا لگانے پر غیر مشروط معافی منظورکر لی گئی،عدالت نے پراسیکیوشن اور امجد پرویز کی مداخلت پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو معاف کر دیا، جج نے کہا کہ بادی النظر میں جیل حکام نے رمضان شوگر ملز میں حمزہ کے مچلکے پر جعلی انگوٹھا لگایا،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے عدالت میں بیان دیا کہ آپ حمزہ کے انگوٹھے کے نشانات کا فرانزک کروا لیں، امجد پرویز ایڈووکیٹ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو فرانزک کا نہیں کہا کرتے،امجد پرویز ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے ہم معافی مانگتے ہیں،احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ آئندہ سے محتاط رہنا، جب مچلکے آئیں تو ان پر ملزم کے اپنے انگوٹھے کا نشان لیا کرو،
قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا
سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟
حمزہ کی ضمانت کے بعد شہباز شریف نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے امیدیں وابستہ کر لیں
یہ چھانگا مانگا کی عدالت نہیں،کیا عدالت شہباز شریف کے پاس لے جائیں؟ عدم پیشی پر عدالت کے ریمارکس
سینیٹ الیکشن کے بعد شہباز شریف ہوئے بیمار
شہباز شریف عدالت پیش،میں اس کیس کی مزید سماعت نہیں کروں گا،جج نے ایسا کیوں کہا؟
جج صاحب ، میں نے یہ کام کیا تو کمر درد شروع ہو گئی، شہباز شریف کا عدالت میں بیان
شہباز شریف کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی
حمزہ شہباز سے سادہ کاغذ پر عدالت میں انگوٹھا کیوں لگوایا گیا، شہباز بھی عدالت پیش
شہباز، حمزہ کی عدالت پیشی، کارکن پولیس سے لڑ پڑے، عدالت نے ن لیگی رہنما کو نکل جانے کا حکم دے دیا
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا
آج ہم شہباز گل کا استقبال کریں گے،ہمت ہے تو سامنے سے آئے، عظمیٰ بخاری کا اعلان