حمزہ شہباز کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر حکومت نے فیصلہ سنا دیا

0
42

حمزہ شہباز کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر حکومت نے فیصلہ سنا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کو مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری عطاتارڈ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا تھا۔ جس میں حمزہ شہبازشریف کو جیل سے اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف کا ان کے فزیشن ڈاکٹر رضوان اختر اتفاق ہسپتال میں علاج کریں گے۔

اس قبل ن لیگ کے صدر میاں‌ شہباز شریف کے بیٹے اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کو کرونا ہو گیا اس سلسے میں‌ میں شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں

نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

یاد رہے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا، وہ ریمانڈ پر جیل میں ہیں، نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز، سلمان شہباز، شہباز شریف اور نصرت شہباز نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے

Leave a reply