شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا معاملہ،نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، نیب لاہورنے منی لانڈرنگ ریفرنس کے لیے 2رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ٹیم اسپیشل پراسیکیوٹر نیب بیرسٹرعثمان جی راشد کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جبکہ نیب پراسیکیوٹرعاصم ممتازپراسیکیوشن ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

پراسیکیوشن ٹیم شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش ہوگی، قبل ازیں احتساب عدالت لاہورنے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری حکم جاری کر دیا

احتساب عدالت کے جج جواد الالحسن نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، تحریری حکم میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر عثمان راشد چیمہ اور عاصم ممتاز پیش ہوئے،ملزم سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں،ریکارڈ کے مطابق سلمان شہباز بیرون ملک ہیں ،شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں

نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں نامزد علی احمد خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں،شریک ملزم طاہر نقوی بیرون ملک ہیں ،ملزم کے وانٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں،نیب تفتیشی کے مطابق نصرت شہباز اور بیٹیوں کے خلاف ثبوت ہیں ،نصرت شہباز،رابعہ عمران اور جویریہ علی کے طلبی کے لیے سمن جاری کئے گئے ہیں،شہباز شریف سمیت دیگر تمام ملزمان 10 ستمبر کو عدالت میں پیش ہوں

Leave a reply