حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ

haneef abbasi

لاہور ہائیکورٹ، ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی

عدالت نے حنیف عباسی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ اپیل پر فیصلہ کل صبح سنایا جائیگا،سرکاری وکیل نے دوران سماعت کہا کہ ایفیڈرین حنیف عباسی کی کمپنی کو موصول ہوئی تھی ،ایفیڈرین سے کتنے کیپسول، گولیاں تیار ہوئیں ثبوت انہوں نے دینا تھے، کتنی لاٹ کون کون سی کمپنی کو دی گئی انوائس فراہم نہیں کی گئی، تین اپیلوں میں جمع کرائے گئے بیان دیکھیں تو صورتحال مختلف ہوگی،عدالت نے کہا کہ جتنی سخت سزا ہوگی شہادت کا ریکارڈ بھی اتنا ہی درست ہونا چاہیے، ریکارڈ اور ثبوت کی کوالٹی بھی اتنی ہی ٹھیک ہونا چاہئے

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حنیف عباسی کی اپیل پر سماعت کی،وکیل حنیف عباسی نے کہا کہ محکمہ صحت نے 28 کمپنیوں کو ایفیڈرین کا کوٹہ الاٹ کیا، روٹین سے ہٹ کر زیادہ کوٹہ الاٹ کرنے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا، یہ بھی الزام لگایا گیا کہ ایفیڈرین منشیات فروشوں کو فراہم کی گئی ،جن لوگوں نے ایفیڈرین کوٹہ الاٹ کیا ان کیخلاف کارروائی ہوئی ، زیادہ کوٹہ الاٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی، صرف سات کمپنیوں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے باقی کو چھوڑ دیا گیا، حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں ٹرائل کورٹ نے 25 سال قید کی سزا سنائی،ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس حنیف عباسی کو سزا سنائی، عدالت ٹرائل کورٹ کی سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے

عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے،بلاول

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی چاہے یا نہ چاہے، کوئی نہیں روک سکتا، الیکشن ہوں گے۔

 پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

Comments are closed.