ایفی ڈرین کیس ،حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار

0
108
haneef abbasi

لاہور ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیکر بری کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے،جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا،ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو حنیف عباسی کو 25 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی،لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 11 اپریل 2019 کو حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے انہیں رہا کر دیا تھا،حنیف عباسی نے سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی

گیارہ ماہ جیل کاٹی،دو الیکشن میں مجھے باہر رکھا گیا،حنیف عباسی
فیصلے کے بعد مسلم لیگی رہنماء حنیف عباسی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے سر خرو کیا،2012 میں مجھ پر مقدمہ درج ہوا، نواز شریف نے اس وقت کہا تھا کہ یہ مقدمہ جھوٹا ہے،دس بارہ سال عدالتوں سے نہیں بھاگا، 25 سال قید جب سنائی گئی اس وقت عدالت میں تھا،گیارہ ماہ جیل کاٹی،دو الیکشن میں مجھے باہر رکھا گیا، لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا، بیٹی کو نوکری سے نکالا کاروبار تباہ کر دیا گیا، شیخ رشید میدان میں ہو گا تو الیکشن لڑیں گے، 21 کو نواز شریف کا بھر پور استقبال کریں گے،ہمیں چھ بائی چھ کے کمرے میں رکھا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کھلا کھا رہے ہیں، سہولیات دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، میں کبھی جھوٹی ایف آئی آر نہیں کراتا ،شیخ رشید مجھ سے کبھی الیکشن نہیں جیتا، جنہوں نے نو مئی کا واقع کیا ان کو رعائیت نہیں ملنی چاہیے، مرد یا خاتون قابل معافی نہیں ہے، تا کہ مستقبل میں کوئی ہمارے اداروں پر حملہ آور نہ ہو،

حنیف عباسی ایک من گھڑت اور بے بنیاد مقدمے میں عدالت سے بری ہوئے،شہباز شریف
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الحمدللہ، حنیف عباسی آج ایک من گھڑت اور بے بنیاد مقدمے میں عدالت سے بری ہوئے۔ یہ بریت دراصل اس جھوٹ سے بریت ہے جس کا سامنا قائد نواز شریف سے لے کر ان کا ساتھ دینے والے ہر مرد و خاتون راہنما اور کارکنوں کو کئی برس تک کرنا پڑا لیکن آخرکار سچ سامنے آ کر ہی رہتا ہے۔ایک انتہائی خطرناک الزام کا حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ نے بڑی جرات، بہادری اور استقامت سے مقابلہ کیا جس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپ کو بریت مبارک ہو۔

عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے،بلاول

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی چاہے یا نہ چاہے، کوئی نہیں روک سکتا، الیکشن ہوں گے۔

 پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

Leave a reply