ہینگ آؤٹ ایپ میں کمنٹس اور پس منظر ہٹانے کا اعلان
مقبول سرچ انجن گوگل نے ایک ماہ پرانی تصاویر ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہینگ آؤٹ‘ چیٹ اپیلی کیش میں صارفین کی جانب سے شیئرکی گئی تصاویر کو ایک مہینے بعد ہٹادیا جائے گا۔جبکہ 925 گوگل ڈاٹ کام کے مطابق ہینگ آؤٹ ایپلی کیس سے منسلک تصاویر ’البم آرکائیو‘ میں جمع ہوتی رہتی ہیں جنہیں صارفین ایک لوکیشن پر کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔
تاہم اب لاتعداد افراد کو گوگل کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے کہ وہ البم آرکائیو کی تصاویر اتار کر کہیں محفوظ کرلیں، کیونکہ 19 جولائی تک انہیں ڈلیٹ کردیا جائے گا۔ اسی طرح صارفین گوگل ٹیک آؤٹ پر بھی بیک اپ بناسکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
علاوہ ازیں گوگل نے یہ بھی کہا گیا کہ ’ہینگ آؤٹ‘ میں جو پس منظر یا کمنٹس وغیرہ لکھے گئے تھے، وہ بھی ہٹادیئے جائیں گے۔ تاہم یاد رہے کہ گوگل نے جو متبادل ٹیک آؤٹ کا لنک دیا ہے وہ صرف سات دن تک کام کرے گا۔ اس دوران البم آرکائیو کی تصاویر کو وہاں سے دوسری جگہ محفوظ کرنا ہوگا۔ تاہم گوگل فوٹوز پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔