اداکارہ ہانیہ عامر جنہوں نے صرف 12 جماعتیں پڑھیں یعنی انہوں نے انٹر کر رکھا ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کیوں12 جماعتوں سے زیادہ تعلیم حاصل نہ کر سکیں. ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ میرے گھر کے حالات بہت خراب تھے ، بہت ہی غربت تھی گزارہ کرنا بہت مشکل تھا. انہوں نے کہا کہ جب میں پڑھ رہی تھی تو اس وقت مجھے ماڈلنگ کی آفرز آتی تھیں میں چھوٹے موٹے اس طرح کے پراجیکٹس کر لیتی تھی جس کے مجھے پیسے مل جاتے تھے وہ جو پیسے ملتے تھے ان سے ہمارے گھر کا تھوڑا بہت سلسلہ چل نکلتا تھا. انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر کے میں نے مسلسل حالات خراب دیکھے تو محسوس کیا کہ پڑھائی کو جاری رکھنا مشکل نہیں ناممکن ہے . لہذا میں نے پڑھائی کو انٹر میں ہی
خیرباد کہہ دیا اور باقاعدہ طور پر شوبز میں آنے کےلئے ہاتھ پیر مارنے شروع کر دئیے. اور میں بہت خوش ہوں کہ خدا نے میری سنی اور آج میں اس مقام پر ہوں اپنے گھر کے معاملات اور گھر والوں کی اچھے سے کفالت کر سکتی ہوں. یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار آج پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. شائقین ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں.