باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج کی ویڈیو میں جن چیزوں پر بات ہو گی وہ کافی حساس اور منفرد ہیں، عام روٹین میں اس پر بات نہیں کرتے تا ہم اس طرح خاموشی سے نہیں بیٹھا جا سکتا کسی نہ کسی کو بات کرنی ہو گی
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایک ویڈیو میں نے دیکھی جو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے، بزرگ ایک آدمی کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، اس آدمی کے ہاتھ میں موبائل ہے کچھ دیر بعد وہ شخص دعویٰ کرتا ہے کہ اس بزرگ کے صرف ہاتھ تھامنے سے اسکا موبائل فون چارج ہو گیا ہے،یہ اپنی نوعیت کی پہلی ویڈیو نہیں ، پنڈی کے مضافات سے ایک بزرگ حق خطیب کے نام سے ہیں، انکی بھی اس طرح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہیں،ان سب پر آج بات کروںگا
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس بزرگ کی بات کرتے ہیں جو ہاتھ سے موبائل چارج کرتے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا الیاس قادری صاحب ایک بندے کا موبائل ہاتھ میںتھامتے ہیں دس سے 15 منٹ یہ ہاتھ میں رہتا ہے اور جنوری سے مارچ تک موبائل چارج کرنے کی نوبت نہیں آئی بلکہ موبائل خود چارج رہتا ہے،کیا سائنسی طور پر اس کو تسلیم کیا جا سکتا ہے کیا موبائل بننے والی کمپنیاں، اربوں لگا کر پلانٹ بنانے والی وہ اس بات کو تسلیم کریں گی، بابا جی کے ہاتھ میں کونسی لیز ہیں کہ دنیا کو پتہ نہیں چلتا، جو موبائل فون بنا رہے ہیں انکو بھی نہیں پتہ، جو موبائل بنا رہے ہیں وہ بابا جی کی خدمات کیوں نہیں لیتے ، تا کہ موبائل چارج نہ کرنا پڑے، لوگوں کا بڑا مسئلہ ہی ختم ہو جائے گا، اگر واقعی انمیں طاقت ہے تو پاکستان کی بجلی کا مسئلہ حل کر دیں ، پاکستان کے گردشی قرضے میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، اگر بابا جی کچھ دن اپنی ٹیکنالوجی ادھاد دے دیں تو پاکستان کے مسئلے حل ہو جائیں گے، بجلی گیس کا مسئلہ حل ہو جائے گا،پٹرول ڈیزل سے پلانٹ چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، لائن لاسزکے نقصان سے بھی بچ سکیں گے، ایران سے جو ترلے کر رہے ہیں، اس سے بھی بچ جائیں گے، پاکستانی حکومت کو چاہئے کہ فی الوقت اس شخص سے رابطہ کیا جائے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بابا جی نے ایک اور ریسرچ کی ہے کہ اگر آپ ٹی وی دیکھتے ہیں تو جلد بوڑھے ہو جاتے ہیں،دماغ کے خلیے کمزور ہو جاتے ہیں، ٹی وی کی شعاعیں دماغ کو کمزور کرتی ہیں، یاد پڑتا ہے ٹی وی کو شیطانی ڈبہ کہا جاتا تھا،لاؤڈ سپیکر پر پابندی تھی، پوری مہم ٹیکنالوجی کے خلاف چلتی تھی، اس کے باوجود بابا جی کا اپنا ٹی وی چینل ہے اس پرتقریریں کرتے ہیں، انکااپنا یوٹیوب چینل ہے کیا اس سے وہ شعاعیں نہیں نکلتیں جس سے دماغ کو نقصان پہنچتا ہے
سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاںبنتی ہیں زیادہ شکار
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی
مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 سوشل میڈیا اکاونٹس بند
غریدہ فاروقی کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، حکومت کا نوٹس
عدالت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فحش مواد ہٹانے کا حکم
دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟
شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے