حق واپسی ریلیوں پر اسرائیلی فائرنگ، 55 فلسطینی زخمی

فلسطینی علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 55 فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی احتجاجی ریلی پر فائرنگ، درجنوں فلسطینی زخمی

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں ہونے والی حق واپسی ریلیوں پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 55 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 29 فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے جب کہ دیگر شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے پر امن فلسیطنیوں پر مشین گنوں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ہر جمعہ کو غزہ میں مختلف مقامات پر حق واپسی ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ فلسطینی مظاہرین کی حق واپسی تحریک 30 مارچ 2018ءسے جاری ہے۔ اس تحریک کے آغاز سے اب تک 300سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 31000 سے زاید زخمی ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.