حقیقی والد کی شناخت سے محروم لڑکی کو شناخت فراہم کرنے بارے عدالت نے سنایا فیصلہ

0
74
high court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حقیقی والد کی شناخت سے محروم لڑکی کو شناخت فراہم کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے 18 سالہ لڑکی کو والد کا فرضی نام دے کر نیا شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے درخواست گزار کی تعلیمی اسناد میں تحریر فرضی نام عابد الرحمٰن کو گرو قرار دے دیا، جسٹس شان گل نے زرمین عابد کی درخواست پر 9 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ حقیقی والد کی پہچان سے محروم لڑکی نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا کہ رضاعی والدہ رزسنگا نے گود لیا تھا اور والدہ بھی میرے حقیقی باپ کے متعلق نہیں جانتی. ب فارم، تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات پر رضاعی والدہ کے پہلے شوہر عابد الرحمٰن کا نام تحریر ہے رضاعی والدہ کے دوسرے شوہر ناصر نے درخواست گزار کے شناختی کارڈ میں والد کے طور پر اپنا نام لکھوایا تھا رضاعی والدہ کے دوسرے شوہر ناصر احمد نے اب نادرا سے شناختی کارڈ بلاک کروا دیا۔

فاضل عدالت نے قرار دیا کہ نادرا نے درخواست گزار کا شناختی کارڈ بلاک کرنے میں بڑی خوشی سے قانون کی خلاف ورزی کی نادرا نے لے پالک لڑکی کا شناختی کارڈبلاک کر کے آئین کی واضح اور سنگین خلاف ورزی کی .نادرا نے حقیقی والد کی پہچان سے محروم بے یارو مدد گار لڑکی کا موقف سنے بغیر اسے قومی شناختی کارڈ سے محروم کیا ،دفاع کا حق دیئے بغیر کسی فرد کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا مطلب اس کی پہچان کی نفی کرنا ہے

فاضل عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کرنا شہری کی آزادی پر قد غن لگانا اور ضروریات زندگی سے محروم کرنے کے مترادف ہے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

اور پولیس نے عائشہ اکرم کو واقعی گرفتار کر لیا؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، لڑکی کے ساتھ کا ہوا میڈیکل،عائشہ کے پھٹے کپڑوں بارے بھی حکم آ گیا

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 350 افراد کی نشاندہی ہو گئی

خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل،بزدار سرکار کا بڑا حکم

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 40 ملزمان کی عدالت پیشی

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،71 سالہ بزرگ بھی گرفتار

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

Leave a reply