عمر سرفراز چیمہ کو حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ،عدالت

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جیل میں بہتر سہولیات دینے کی درخواست مسترد کردی
0
41
omar sarfra cheema

لاہور ہائیکورٹ: سابق گورنر عمرسرفراز چیمہ کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سات صفحات فیصلہ جاری کیا ، عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں سہولیات نہ دینے کا نوٹیفکیشن خلاف قانون قرار دیا ،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے قانون غلط تشریح کی عمر سرفراز چیمہ کو جیل سہولیات نہ دینا امتیازی سلوک ہے اسی نوعیت کے دوسرے ملزمان کو جیل میں سہولیات دی گئیں عمر سرفراز چیمہ کو حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا سابق گورنر جیل رولز 1978 کے تحت جیل میں بہتر سہولیات کے مستحق ہیں عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں

سرکاری وکیل کے مطابق دہشت گردی مقدمات میں نامزد ملزم جیل میں بہتر سہولیات کا مستحق نہیں ہے سرکاری وکیل کے مطابق جیل رولز میں ترمیم کے بعد دہشتگردی کے مقدمات میں نامزد ملزمان کو بہتر سہولیات کی فہرست سے نکالا گیا

سابق گورنر کی اہلیہ روبینہ سلطان نے جیل میں بہتر سہولیات کے لیے رجوع کیا تھا ، درخواست گزار نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا تھا کہ عدالتی حکم پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بہتر سہولیات کے لیے درخواست دی ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جیل میں بہتر سہولیات دینے کی درخواست مسترد کردی

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف 51 مقدمات درج

دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے 9 مئی واقعات کے ملزمان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں 81 خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے جس میں سے 42 کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، 39 خواتین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیلوں میں قید ہیں ایم پی او تھری کے تحت 2258 افراد کی گرفتاری کے آرڈر جاری کئے گئے 3050 افراد توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث پائے گئے،

ایم پی او تھری کے تحت 21 افراد جیلوں میں قید ہیں 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف 51 مقدمات درج ہوئے،108 ملزمان جسمانی ریمانڈ اور1247 جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں 500 افراد کو بے گناہ قرار دیا گیا انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 232 افراد ضمانت پر رہا ہوئے 3012 افراد کو مختلف مقدمات میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔

Leave a reply