ہر مزدور تک پیغام پہنچایا جائے وہ کسی کا غلام نہیں، آزاد ہے،عدالت کا حکم

0
46
islamabad high court

ہر مزدور تک پیغام پہنچایا جائے وہ کسی کا غلام نہیں، آزاد ہے،عدالت کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جبری مشقت پر قائم کمیشن کی رپورٹ پیش کر دی گئی

کمیشن کی پیش کردہ رپورٹ میں اینٹوں کے بھٹے رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،کمیشن نے جبری مشقت کی سب سے بڑی وجہ پیشگی قرض کو قرار دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ تو کیا ریاست نے قرض سے سب لوگوں کو آزاد کرا دیا ؟ ہائیکورٹ نے کمیشن رپورٹ کی روشنی میں عملدرآمد اور کارروائی کا حکم دےدیا ،عدالت نے حکم دیا کہ ہر مزدور تک پیغام پہنچایا جائے وہ کسی کا غلام نہیں، آزاد ہے آئندہ سماعت تک یقینی بنایا جائے ایک بھی جبری مشقت کا کیس باقی نہیں رہ گیا

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یکم مئی کو صرف ایک ڈرامہ ہوتا ہے، ریاست آج بھی جبری مشقت پر ناکام ہے،

کمیشن نے بھٹہ مزدوروں کو شناختی کارڈ جاری کر کے رجسٹر کرنے کی سفارش بھی کر دی،رپورٹ میں کہا گیا کہ اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن کا کوئی طریقہ کار نہیں ،چودہ سال سے کم عمر بچے کو بھٹے پر کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،

تنازعات کے حل کے لیے اسپیشل لیبر کورٹ قائم کرنے کی سفارش کی گئی،اور کہا گیا کہ لیبر قوانین کے تحت آنے والے کیسز نمٹانے کے لیے مجسٹریٹ نامزد کیا جائے، عدالت نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد یقینی بنائیں کوئی بھی شخص قرض کی وجہ سے جبری مشقت نہیں کر رہا،ڈی سی اسلام آباد ایک ایک مزدور کو اس کے حقوق سے آگاہ کرنے کا انتظام کریں،ڈی سی اسلام آباد ایک افسر نامزد کریں جو ہر بھٹے کا دورہ کرے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری مشقت کے خلاف کمیشن قائم کر دیا،رپورٹ طلب

Leave a reply